وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو ایسٹر کی مبارکباد

   

نئی دہلی /12 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ایسٹر کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی اور کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں کامیابی کیلئے دعاء کی ۔ ایسٹر کیلئے خصوصی موقع پر انہوں نے حضرت عیسیٰ کی تعلیمات کو یاد کیا ۔ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے درمیان ایسٹر اجتماع سے گریز کیا گیا ۔