وزیر اعظم کی سالگرہ پر کورٹلہ میں کانگریس کا انوکھا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

۔ 17ستمبر کو یوم بے روزگاری منایا گیا، ریاستی و مرکزی حکومت پر شدید تنقید

کورٹلہ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر 17 ستمبر کو یوم بیروزگاری کے طور پر مناتے ہوئے کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام انوکھے انداز میں احتجاج منظم کیا گیا۔ آل انڈیا یواجنا کانگریس آئی پارٹی کی اپیل پر جواڈی نرسنگ راؤ انچارج حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی ہدایت پر صدر یواجنا کانگریس حلقہ اسمبلی کورٹلہ مہیپال ریڈی کی زیرقیدات کورٹلہ ٹاؤن میں کانگریس پارٹی قائدین و کارکنوں نے انوکھے انداز میں اپنے کانوں میں پھول رکھ کر احتجاج کیا اور کہا کہ نریندر مودی وزیر اعظم جنہوں نے انتخابات کے موقع پر ملک کے نوجوانوں سے ہر سال 2 کروڑ ملازمت فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار میں آئے ہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سات ساکلہ دور حکومت میں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار تو دور کی بات آج نوجوان پہلے کی بہ نسبت زیادہ بیروزگار ہوچکے ہیں۔ مرکزی حکومت جس نے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے اقتدار پر آئی تھی آج مرکزی حکومت سرکاری املاک کو فروخت کرتے ہوئے ملک کو خانگی کمپنیوں کے حوالے کررہی ہے جس سے ملک میں بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ جواڈی نرسنگ راؤ نے ٹی آر ایس پارٹی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی جس نے ریاستی عوام کوسنہرے تلنگانہ کا خواب دکھاتے ہوئے اقتدار حاصل کیا آج ٹی آر ایس پارٹی کے دور حکومت میں طلباء و نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔ ریاست تلنگانہ میں ملازمت نہ ملنے سے کئی طلباء خودکشی کرچکے ہیں۔ ٹی آر ایس اقتدار میں آئے سات سال کا عرصہ ہورہا ہے۔ انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے جاب نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوںکو سہارا دینے کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاجی پروگرام میں کانگریس کے مختئف قائدین نے شرکت کی۔