وزیر اعظم کے خلاف کسی بھی غیر ملکی کا تبصرہ نا قابل قبول :پوار

   

ممبئی؍ نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر شرد پوار نے مالدیپ کے وزراء اور ممبران پارلیمنٹ کے سوشل میڈیا پوسٹس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کیے گئے تبصروں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے وزیر اعظم کے خلاف کسی بھی غیر ملکی کے تبصرے قبول نہیں کیے جا سکتے ۔ پوار نے منگل کو ممبئی میں انڈیا الائنس کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ سے پہلے نامہ نگاروں سے کہا کہ اگر کسی دوسرے ملک کا کوئی شخص، لیڈر، اہلکار یا کوئی اور ہمارے وزیر اعظم کے خلاف بولتا ہے تو اسے کسی بھی حالت میں ہم قبول نہیں کر سکتے ۔ .این سی پی کے لیڈر نے کہا کہ مودی ہمارے ملک کے وزیر اعظم ہیں اور اگر کسی بھی ملک کا کوئی بھی شخص یا کوئی لیڈر، رکن پارلیمنٹ یا کوئی بھی عہدیدار ہمارے وزیر اعظم کے بارے میں غلط تبصرہ کرتا ہے تو وہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے ۔ ہمیں اپنے وزیراعظم کا احترام کرنا چاہیے ۔ وزیراعظم کے خلاف ملک سے باہر کی کوئی بات قبول نہیں کی جاسکتی ۔انڈیا الائنس پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پہلی میٹنگ ہونے سے قبل پوار نے کہا “اتحاد کے تمام لیڈر میٹنگ میں سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں بات کریں گے ۔