وزیر اعظم کے پروگرامس میں کے سی آر کی عدم شرکت پر کشن ریڈی کی تنقید

   

حیدرآباد۔ یکم ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے جو تلنگانہ بی جے پی کے صدر بھی ہیں وزیر اعظم مودی کے پروگراموں میں شرکت سے گریز کرنے پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ آیا تلنگانہ کو چندر شیکھر راؤ جیسے چیف منسٹر کی ضرورت ہے جو وزیر اعظم مودی کے پروگرامس میں شرکت نہیں کرتے ہیں جبکہ وزیر اعظم ریاست کے فائدہ کے لئے ترقیاتی کام شروع کرنے تلنگانہ آتے ہیں۔