چندی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو فرینکفرٹ سے لفتھانسا کی پرواز سے ہٹائے جانے کی خبروں پر اپوزیشن جماعتوں نے عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ‘پنجابیوں’ کو شرمندہ کیا ہے۔ دوسری طرف مان کے دفتر کا کہنا ہے کہ انہوں نے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے دہلی واپسی میں تاخیر کی۔ ان کی عام آدمی پارٹی نے “پروپیگنڈہ پھیلانے” کے لئے اپوزیشن پر جوابی حملہ کیا۔ دراصل، اطلاعات ہیں کہ جرمنی جانے والے پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کو لفتھانسا ایئر لائن کی پرواز سے اس لیے اتار دیا گیا کیونکہ وہ نشے میں تھے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی حالت ایسی تھی کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں تھے۔ ایسے میں انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔