وزیر اعلیٰ سنگما دوبارہ این پی پی کے قومی صدر منتخب

   

نئی دہلی؍ شیلانگ : میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما اور ان کی اہلیہ، گامبے گرے ایم ایل اے ڈاکٹر مہتاب اگیتوک سنگما کو ہفتہ کے روز نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے قومی صدر اور خزانچی کے طور پر دوبارہ منتخب کیا گیا۔ یہ انتخاب کانسٹی ٹیوشنل کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ سنگما اور ان کی اہلیہ کے علاوہ، میگھالیہ کے نائب وزیر اعلیٰ پریسٹن تِنسونگ اور منی پور کے سابق نائب وزیر اعلیٰ یومنام جوئے کمار سنگھ نے پارٹی میں ایک قومی ایگزیکٹو صدر کی تقرری کی تجویز پیش کی ہے ۔