بھونیشور15جولائی (یو این آئی) اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی نے سومیا سری بسی کی موت پر آج رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے ان کے اہل خانہ کو 20 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔بالاسور کے ایف ایم آٹونومس کالج کی بی ایڈ دوسرے سال کی طالبہ سومیا سری کی اتوار کی رات آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) بھونیشور میں موت ہوگئی۔اس نے 12 جولائی کو کالج کیمپس میں خود سوزی کی کوشش کی تھی، جس سے اس کا جسم 90 فیصد سے زیادہ جھلس گیا تھا۔