وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھوانی پور سے داخل کیا پرچہ نامزدگی، 30 ستمبر کو ہوگا ضمنی انتخاب

   

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھوانی پور ضمنی اسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔  واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کو اپنی کرسی بچائے رکھنے کے لئے یہ ضمنی انتخاب جیتنا ضروری ہوگا۔ ان تینوں سیٹوں پر ووٹنگ کا نوٹیفیکیشن 6 ستمبر کو جاری کیا گیا ہے اور نامزدگی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 ستمبر ہے۔ ووٹوں کی گنتی تین اکتوبر کو ہوگی۔ اس سال مئی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران وہ نندی گرام سیٹ پر بی جے پی کے شوبھندو ادھیکاری سے ہار گئی تھیں۔ ممتا بنرجی کو 5 نومبر تک ریاستی اسمبلی کی رکنیت لینی ہوگی۔