مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی روانہ ہونے سے پہلے اپنی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 26 جولائی کو طلب کی جانے والی میٹنگ میں کچھ بڑے فیصلے لئے جاسکتے ہیں۔معلومات کے مطابق ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پیر کے روز پانچ روزہ دورے پر دہلی آرہی ہیں۔ اس سے قبل 26 جولائی کو انہوں نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ ریاستی حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اجلاس ممتا نے طلب کیا ہے ، جس کی وجہ سے یہ قیاس لگایا جارہا ہے کہ اس میں بڑے فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔ اس میٹنگ میں لاک ڈاؤن ، ریاست میں سرمایہ کاری کی تجاویز پر تبادلہ خیال سمیت متعدد امور پر اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں۔ ابھی کابینہ کے اس اجلاس کو بلانے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا ’کابینہ کی اچانک ملاقات کے پیچھے کی وجہ واضح نہیں ہے۔ کسی خاص مسئلے پر بات ہوسکتی ہے۔