مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مشن 2024 کی تیاری تیز کردی ہے ۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دہلی دورہ کے دوران انہوں نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی ، راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ ملک کے کئی اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات کی ہے ۔ اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر دو مہینے میں دہلی آئیں گی ۔ مانا جارہا ہے کہ ممتا کے اس اعلان کے پیچھے ان کا مشن 2024 ہے ۔ممتا بنرجی نے آج کہا کہ میں نے آج شرد پوار سے بات چیت کی ۔ میرا دورہ کامیاب رہا ۔ ہم سیاسی مقاصد کیلئے ملے ، جمہوریت زندہ رہنی چاہئے ، میرا نعر ہے : جمہوریت بچاو ملک بچاو ۔ ہم کسانوں کے معاملہ کے حمایت کرتے ہیں ، میں ہر دوسرے مہینے دہلی آوں گی ۔