نئی دہلی: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے کل ’سمادھان یاترا‘ کے دوران ارول ضلع میں مختلف محکموں کے تحت کیے جارہے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔دورہ کے دوران وزیر اعلیٰ ارول بلاک کے سونورشا پنچایت میں پرسادی انگلش گرام کے وارڈ نمبر 12 پہنچے اور وہاں موجود لوگوں کے مسائل کو سنا اور انہیں حل کرنے کے لیے افسران کو ہدایت دی۔ جیویکا کے فنڈڈ کاموں جیسے مشروم کی پیداوار، پودے لگانے، رشی نیر پیوریفائی واٹر سپلائی اور جیویکا دیدیوں کے ذریعے تیار کردہ سامان کے بارے نمائش کے ذریعہ جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کو بتایا۔