وزیر اقلیتی بہبود سے قادیانی فرقہ کی ملاقات پر تنازعہ

   

حیدرآباد۔16 ۔ستمبر (سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود و ایس سی ویلفیر کے ایشور سے آج قادیانی فرقہ کے نمائندوں نے ملاقات کی جبکہ یادادری مندر کے پجاریوں نے آشیرواد دیا۔ قادیانی فرقہ جو خارج اسلام ہے ، اس کے نمائندوں کی جانب سے وزیر اقلیتی بہبود سے ملاقات پر مختلف گوشوں میں حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ وزیر اقلیتی بہبود قادیانی فرقہ کے خارج اسلام ہونے سے واقف نہیں ہیں اور ان کے نمائندوں نے خود کو احمدیہ مسلم جماعت کی حیثیت سے اپنی شناخت پیش کرتے ہوئے ملاقات کی ۔ قادیانیوں نے ریاستی وزیر کو تہنیت پیش کرتے ہوئے تلگو میں قرآن مجید کا ترجمہ پیش کیا۔ اس موقع پر محمد کلیم خاں، محمد انور احمد ، شیخ شکیل احمد ، سید احمد اور دوسرے موجود تھے ۔ بعد میں وزیر اقلیتی بہبود کے دفتر کے عہدیداروں کو قادیانیوں کے خارج اسلام ہونے کے بارے میں واقف کرایا گیا تو وہ حیرت میں پڑگئے۔ R