وزیر اقلیتی بہبود نے نیلوفر ہاسپٹل پہنچ کر کمسن طالبہ کی عیادت کی

   

سرکاری دواخانوں میں علاج کی بہتر سہولتیں،شہر میں بستی دواخانوں کے قیام کا تذکرہ
حیدرآباد۔7 ۔ فروری (سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے آج نیلوفر ہاسپٹل پہنچ کر سرور نگر میں واقع وی ایم ہوم اسکول کی چار سالہ طالبہ کی عیادت کی جو کئی دن سے زیر علاج ہے ۔ کمسن طالبہ کی صحت کے بارے میں اطلاع ملتے ہی کے ایشور نیلوفر ہاسپٹل پہنچ گئے اور طالبہ اور والدین سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس سے علاج کی سہولتوں کے بارے میں درمیافت کیا ۔ وزیر اقلیتی بہبود نے والدین کو بھروسہ دلایا کہ طالبہ کے علاج کے لئے خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے بہتر علاج کے ساتھ ساتھ میوہ جات فراہم کرنے کی ہدایت گی۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کے ایشور نے کہا کہ نیلوفر ہاسپٹل میں بچوں کے علاج کی بہتر سہولتیں موجود ہیں۔ انہوں نے ہاسپٹل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔ ڈاکٹرس نے انہیں ہاسپٹل میں موجود بنیادی انفراسٹرکچر کی تفصیلات بتائیں۔ کے ایشور نے کہا کہ تلنگانہ میں سرکاری دواخانوں میں بہتر علاج کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل میں ہیلت یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے جبکہ حیدرآباد کے اطراف 4 سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں بستی دواخانوں کا جال بچھایا گیا ہے تاکہ ہر غریب کو بہتر علاج مہیا کی جاسکے ۔ اضلاع میں بھی بستی دواخانوں کے قیام کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خصوصی دلچسپی کے نتیجہ میں تلنگانہ میں کورونا وباء سے بہتر انداز میں نمٹا گیا۔ر