وزیر اقلیتی بہبود کوپولہ ایشور کا دیہاتوں میں نہر اور پمپ ہاؤس کی تعمیر میں زمین سے محروم کسانوں کے ساتھ اجلاس

   

حیدرآباد 3 مئی (سیاست نیوز) کریم نگر کیمپ آفس وزیر اقلیتی بہبود جناب کوپولہ ایشور سے آس پاس کے دیہاتوں کے کسانوں نے ملاقات کی کہ پیگڈاپلی منڈل کے لیاگلا مری ، ایلا پور ، رابندرونی پلی ، ایڑوموٹلا پلی وغیرہ دیہاتوں میں نہر اور پمپ کے تعمیراتی کاموں کے لئے کسانوں کی اراضی کا سروے کیا جارہا ہے۔ان کاموں کے لئے سالانہ تین فصل دینے والی زرخیز زمینینوں کے نقصان سے پریشان ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر حکام اور متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام اقدامات کرے گی تاکہ کسانوں کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔