وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے درگاہ کنٹراکٹرس کو توسیع منسوخ کردی

   

حیدرآباد۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے مداخلت کرکے ریاست میںمختلف درگاہوں کے کنٹراکٹرس کو توسیع دینے وقف بورڈ کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے ۔ درگاہوں کے کنٹراکٹرس چاہتے تھے کہ لاک ڈاون کے نقصانات کی پابجائی کیلئے انہیں کم از کم دو ماہ کی توسیع دی جائے ۔ اس سلسلہ میں وقف بورڈ نے بھی عملا اتفاق کیا تھا ۔ تاہم وزیر اقلیتی بہبود نے اس مسئلہ میں مداخلت کی اور توسیع کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے ۔