وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور کا میٹرو ٹرین میں سفر

   

حیدرآباد17۔ مارچ (سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے آج میٹرو ٹرین میں سفر کرکے مسافرین کیلئے سہولتوں کی ستائش کی۔ وزیر اقلیتی بہبود نے پولیس ہاؤزنگ کارپوریشن صدرنشین کے دامودر گپتا کے ہمراہ اسمبلی اسٹیشن سے میٹرو ٹرین میں سوار ہوئے اور سرور نگر تک سفر کیا۔ وزیر اقلیتی بہبود کو سرور نگر میں وی ایم ہوم اقامتی اسکول میں کوچنگ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنی تھی ۔ وہ میٹرو ٹرین کی سہولتوں کا شخصی طور پر جائزہ لینے اسمبلی اسٹیشن سے سوار ہوئے ۔ مسافرین کی تعداد میں اضافہ سے وزیر کو نشست نہیں ملی اور انہوں نے کھڑے ہوکر سفر پورا کیا۔ سفر کے دوران کئی مسافرین نے وزیر اقلیتی بہبود سے ملاقات کی۔ کے ایشور نے کہا کہ حکومت نے میٹرو ٹرین سے عوام کیلئے سفر کی بہتر سہولت فراہم کی جس کے نتیجہ میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ کے ایشور نے وی ایم ہوم کے طلبہ کیلئے اپولو ہاسپٹل کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا جس میں طلبہ کے طبی معائنے کئے گئے ۔ وزیر اقلیتی بہبود نے طلبہ کے ساتھ بیٹھ کر لنچ کیا۔ ر