وزیر انیمل ہسبینڈری وی سری ہری نے جائزہ حاصل کرلیا

   

ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ اور دیگر قائدین نے مبارکباد دی
حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کابینہ میں حال ہی میں شامل کئے گئے وزیر انیمل ہسبینڈری، فشریز اور اسپورٹس وی سری ہری نے آج سکریٹریٹ میں وزارت کی ذمہ داری سنبھال لی۔ تلنگانہ سکریٹریٹ میں الاٹ کردہ چیمبر میں خصوصی پوجا کے بعد ریاستی وزیر نے سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں کی موجودگی میں ذمہ داری سنبھال لی۔ فشریز، انیمل ہسبینڈری اور اسپورٹس کے عہدیداروں نے استقبال کیا۔ وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ اور مختلف کارپوریشنوں کے صدورنشین نے ریاستی وزیر کو مبارکباد پیش کی۔ ریاستی کابینہ میں حال ہی میں 3 وزراء کو شامل کیا گیا جن میں وی سری ہری کے علاوہ لکشمن کمار اور جی ویویک وینکٹ سوامی شامل ہیں۔ وزارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سری ہری نے جائزہ اجلاس منعقد کیا اور محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ جی ویویک وینکٹ سوامی اور لکشمن کمار نے ابھی تک سکریٹریٹ میں جائزہ نہیں لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں وزراء کے چیمبرس کی تزئین نو کا کام جاری ہے۔1