اسپیکر اسمبلی کے چیمبر میں تقریب، وزراء کی شرکت
حیدرآباد۔/14 مارچ، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیرعمارات و شوارع و اُمور مقننہ ایم پرشانت ریڈی کو آج سالگرہ کے موقع پر معززین نے مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، گورنر ٹی سوندرا راجن، ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ، اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی، صدر نشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی، رکن راجیہ سبھا جے سنتوش کمار اوردوسروں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوامی زندگی میں مزید خدمات کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسپیکر کے چیمبر میں گورنمنٹ چیف وہپس ڈی ونئے بھاسکر، ڈی وینکٹیشوررلو ، اسمبلی سکریٹری نرسمہا چاریلو نے مبارکباد پیش کی۔ اسپیکر نے ایوان میں پرشانت ریڈی کی سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ پرشانت ریڈی کی سرکاری قیامگاہ پہنچ کر کئی وزراء اور ارکان اسمبلی نے مبارکباد پیش کی۔