وزیر برقی جگدیش ریڈی نے شہید سنتوش بابو کے خاندان کو پرسہ دیا

   

Ferty9 Clinic

سوریاپیٹ۔وزیرِ اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ 22 جون بروز پیر ضلع سوریاپیٹ کا دورہ کرینگے۔ وزیرِ اعلیٰ کے سی آر حیدرآباد سے بارش کے امکانات پر سڑک کے راستے سوریاپیٹ پہنچیں گے۔ اگر بارش نہ ہوئی تو بذریعہ ہیلی کاپٹر سوریاپیٹ پہنچیں گے۔ کے سی آر صبح 12.30بجے شہید کرنل سنتوش بابو کے قیام گاہ پر پہنچیں گے۔ اور ریاستی حکومت کی جانب سے چین کے افوج میں ہلاک شہید کرنل سنتوش بابو کے اہل خانہ کو 5 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کرینگے۔ اور ساتھ ساتھ ہی ساتھ ریاستی حکومت کی جانب سے شہید کرنل سنتوش بابو کے ورثہ کو شیخ پیٹ میں مختص کردہ 500 گز اراضی پر مشتمل دستاویزات حوالے کرینگے۔ اور شہید کرنل سنتوش بابو کی اہلیہ کو ملازمت کے طور پر نائب کلکٹر کے عہدے سے منسلک آرڈر کاپی حوالے کرینگے۔ اس ضمن میں ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی ، انکے ارکان خاندان کے ہمراہ شہید کے مکان کو پہنچ کر پرسہ دیا۔ اور وزیر اعلیٰ کے دورے کے متعلق شہید کرنل سنتوش بابو کے اہل خانہ کو وضاحت کی۔ اور شہید کرنل سنتوش بابو کی اہلیہ اور والد محترم وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ اور وزیر برقی جگدیش ریڈی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔