وزیر بہبود کے ایشور نے جائزہ حاصل کرلیا

,

   

حیدرآباد۔ 24 فروری (این ایس ایس) کے ایشور نے سیکریٹریٹ میں آج وزیر بہبود کی حیثیت سے اپنے عہدہ کا جائزہ لے لیا۔ وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی، وزیر صحت پی راجندر اور دوسروں نے ان کا استقبال کیا۔ چارج لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے یہ ذمہ داری سپرد کئے جانے پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ملک اور کسی بھی ریاست کی ترقی کیلئے فلاح و بہبود کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اقلیتوں اور درج فہرست طبقات و قبائل اور پسماندہ طبقات کی ترقی سے متعلق اسکیمات پر موثر عمل آوری کے ذریعہ مزید فلاحی اقدامات کے لئے کام کروں گا‘۔ کے ایشور نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعارف کردہ اسکیمات پر عمل آوری کے ضمن میں کے سی آر کا ہر لفظ قطعی فیصلہ ہوگا۔