حیدرآباد۔/16 مئی،( سیاست نیوز) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کو صحت بگڑنے پر کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں شریک کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سبیتا اندرا ریڈی نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس پر فرزند کارتک ریڈی نے انہیں فوری کیر ہاسپٹل منتقل کردیا۔ علاج کرنے والے ڈاکٹرس نے بتایا کہ وزیر تعلیم کی حالت اطمینان بخش اور مستحکم ہے۔ ڈاکٹرس کے مشورہ پر معائنوں اور ابتدائی علاج کے بعد سبیتا اندرا ریڈی کو ڈسچارج کردیا گیا۔ حیدرآباد کے سری نگر کالونی میں مقیم سبیتا اندرا ریڈی کو رات تقریباً 11 بجے ہاسپٹل لایا گیا تھا۔ ان کا ای سی جی، 2Dایکو اور دیگر قلب سے متعلق معائنے کئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام رپورٹس نارمل ہیں اور تشویش کی کوئی بات نہیں۔ ہاسپٹل پہنچ کر بعض وزراء نے سبیتا اندرا ریڈی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
