وزیر تعلیم نے ترکاری فروش لڑکے کو اسکول جانے کو کہا

   

حیدرآباد 7 فبروری ( سیاست نیوز ) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے آج تکو گوڑہ میونسپلٹی میں ایک کمسن لڑکے کو ترکاری فروخت کرتے ہوئے دیکھا اور اس کے والد سے بات کرتے ہوئے اسے اسکول بھیجنے کی خواہش کی ۔ تفصیلات کے بموجب وزیر تعلیم تکو گوڑہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دینے کے بعد عوام سے تبادلہ خیال کر رہی تھیں کہ ان کی نظر ایک کمسن لڑکے پر پڑی جو ترکاری فروخت کر رہا تھا ۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے لڑکے کے والد سے بات کی اور ان سے خواہش کی کہ اس لڑکے کو اسکول بھیجا جائے ۔ وزیر تعلیم کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا ۔ وزیر موصوفہ نے بچوں اور ان کے والدین سے خواہش کی کہ وہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھیں کیونکہ یہی مستقبل کو بہتر بنانے کی ضمانت ہے ۔