وزیر توانائی نے اپنے ہی محکمہ کی خامیوں کو بے نقاب کیا

   

لکھنؤ، 27 جولائی (یو این آئی) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی مداخلت اور انتباہ کے باوجود محکمہ بجلی کے افسران سدھرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں،عام صارفین کی شکایت پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے، افسران کے غیر سنجیدہ رویے کی ایک مثال وزیر توانائی اے کے شرما نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے عام کی ہے ۔ شرما نے ہفتہ کی نصف شب فیس بک پر بجلی کے ایک صارف اور محکمہ بجلی کے ایک سینئر افسر کے درمیان ہونے والی بات چیت کی آڈیو ریکارڈنگ پوسٹ کی اور ایک بار پھر خبردار کیا کہ افسران ہوشیار رہیں ،ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔وزیر توانائی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ کئی بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے سینئر لیڈر نے مجھے اپنے حلقے کے ایک پڑھے لکھے شہری اور محکمہ بجلی کے ایک اعلیٰ افسر کے درمیان ہونے والی بات چیت کی آڈیو اور کارروائی کے لیے اپنا پیغام بھیجا ہے۔