وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی انٹونی بلنکن سے ملاقات

   

نوم پنہ: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی اور کمبوڈیا کے دارالحکومت میں آسیان۔انڈیا سربراہی اجلاس کے موقع پر یوکرین تنازعہ، اسٹریٹجک ہند۔بحرالکاہل خطے اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نائب صدر جگدیپ دھنکھرکے ساتھ ہیں، جو آسیان۔انڈیا یادگاری سمٹ اور 17ویں مشرقی ایشیا سمٹ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ ایک اچھی ملاقات ہوئی اور یوکرین، ہند۔بحرالکاہل، توانائی، جی 20 اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہفتہ کو آسیان گالا ڈنر کے اختتام پر انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس سے بھی ملاقات کی۔ جے شنکر نے تھائی لینڈ کے اپنے ہم منصب ڈان پرمودونائی سے بھی بات چیت کی اور مشترکہ علاقائی خدشات اور آسیان کے ساتھ مضبوط شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔