کٹھمنڈو۔21 اگست (سیاست ڈاٹ کام)وزیر خارجہ ایس جے شنکر نیپال۔ہندوستان مشترکہ کمیشن کی پانچویں میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے بدھ کو یہاں پہنچے ۔نیپال کے خارجہ سکریٹری شنکر داس بیراگی اور نیپال میں ہندوستان کے سفیر نیلامبر آچاریہ نے ڈاکٹر جے شنکر کا خیر مقدم کیا۔ڈاکٹر جے شنکر اور نیپال کے وزیرخارجہ پردیپ کمار گاؤلی میٹنگ کی مشترکہ طور سے صدارت کریں گے ۔ میٹنگ میں دونوں لیڈروں ہندوستان۔نیپال دوطرفہ تعلقات میں مکمل توسیع سے متعلق معاملے پر بات چیت کریں گے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جے شنکر کی نیپال کے صدرودھا دیوی بھنڈاری اور وزیراعظم کے پی شرما اولی سے دوستانہ ملاقات ہوسکتی ہے نیپال۔ہندوستان مشترکہ کمیشن کی تشکیل جون 1987 میں ہوئی تھی جس کی میٹنگ دونوں ممالک میں ہوتی ہے ۔
