وزیر خارجہ جئے شنکر کا آئندہ ہفتہ دورۂ جاپان

   

نئی دہلی: وزیرخارجہ جئے شنکر آئندہ ہفتہ 6 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے درمیان جاپان کا دورہ کریں گے ۔ جاپان کے وزیراعظم سے کووڈ۔19 معاملوں سے نمٹنے پر دوبدو بات چیت کریں گے ۔ وہ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے اور امریکہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پمپیو سے بھی بات چیت کریں گے۔جاپان میں وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہورہاہے۔

یکم اکتوبر سے ملک گیر احتجاج
امرتسر: کسان مزدور سنگھرش نے زرعی بلوں کے خلاف یکم اکتوبر کو ریل روکو احتجاج کے بشمول بڑے پیمانہ پر مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسانوں کا ریل روکو احتجاج 6 دن سے جاری ہے۔