نئی دہلی :وزیر خارجہ ایس جے شنکر 15 اکتوبر سے ویتنام اور سنگاپور کے 6 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے تاکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔وزارت خارجہ نے 14 اکتوبر کو بتایا کہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جے شنکر 15 سے 18 اکتوبر تک ویتنام کا دورہ کریں گے اور کئی شعبوں میں باہمی تعاون و اشتراک کیلئے قائدین سے بات چیت کریں گے اور تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ویتنام کے بعد وہ سنگا پور کا دورہ کریں گے ۔