کٹھمنڈو 8 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے وزیر خارجہ و اسٹیٹ کونسلر وانگ یئی آج سہ روزہ دورہ نیپال پر کٹھمنڈو پہونچ گئے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اپنے دورہ کے موقع پر مسٹر وانگ صدر بدیا دیوی بھنڈاری اور وزیر اعظم کے پی شرما اولی سے ملاقات کرینگے ۔ وزیر خارجہ وانگ اپنے نیپالی ہم منصب پردیپ کمار گیاوالی سے بھی وفود کی سطح پر بات چیت کرینگے ۔ نیپال سے قبل مسٹر وانگ نے دو دن کا پاکستان کا دورہ بھی کیا ہے ۔