نئی دہلی:بجٹ اجلاس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ بجٹ یکم فروری کو پیش کیا گیا ہے۔ آج پی ایم نریندر مودی کئی ماہرین اقتصادیات سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی آج نیتی آیوگ میٹنگ میں مختلف شعبوں کے ماہرین سے بھی بات کریں گے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بجٹ پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ بجٹ پیش کرنے سے قبل مختلف اداروں سے ان کی توقعات اور فیڈ بیک کا عمل جاری ہے اور حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ بجٹ میں ہر بار کی طرح مالیاتی خسارے کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی اقدامات پر بھی زور دیا جائے گا۔ اس بار بجٹ سیشن 6 فروری سے شروع ہوگا اور 6 اپریل تک جاری رہے گا۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے بجٹ اجلاس کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔