حیدرآباد۔ وزیر داخلہ امیت شاہ کل 29 نومبرکو حیدرآباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے انتخابات کی مہم کے آخری دن یہاں آ رہے ہیں اور بی جے پی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ وہ روڈ شوز میں حصہ لیں گے اور مختلف مقامات پر خطاب کرینگے ۔ امیت شاہ ایک خصوصی طیارہ سے 10 بجے دن بیگم پیٹ ائرپورٹ پہونچیں گے ۔ پارٹی قائدین بشمول قومی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو اور دوسرے ائرپورٹ کے باہر ان کا خیر مقدم کرینگے ۔ دونوں قائدین کے ہمراہ امیت شاہ 10.45 بجے چارمینار کی مندر پہونچیں گے اور پوجا کرینگے ۔ 11.45 بجے وہ وارث گوڑہ سکندرآباد چوراہے پر پارٹی کے روڈ شو میں حصہ لیں گے اور خطاب کرینگے۔