وزیر داخلہ امیت شاہ کا کل دورہ تلنگانہ ‘ پارٹی ورکرس سے خطاب

   

حیدرآباد 26 جنوری ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 28 جنوری اتوار کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے تاکہ تلنگانہ بی جے پی کیڈر میںآئندہ پارلیمانی انتخابات کیلئے جوش و خروش پیدا کرسکیں۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ اس دورہ کے موقع پر محبوب نگر اور کریمنگر میں پارٹی کیڈر سے خطاب کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ حیدرآباد میں دانشوروں کے اجلاس سے بھی خطاب کرنے والے ہیں۔ یہ امید بھی کی جا رہی ہے کہ امیت شاہ کا ریاست کے سینئر قائدین کے ساتھ علیحدہ اجلاس بھی ہوگا جس میں لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے انتخاب کے مسئلہ پر غور و خوض کیا جاسکتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ انتخابی منشور کی تیاری اور دیگر امور پر بھی پارٹکی کے سینئر قائدین کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے ۔