وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آتشزدگی حادثہ کا جائزہ لیا

   

ایرایمبولنس کے ذریعہ نعشوں کو بہار روانہ کرنے کا اعلان

حیدرآباد ۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی وزیرداخلہ محمد محمود علی نے بھوئی گوڑہ آتشزنی واقعہ پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں موجود تمام غیرقانونی گودامس کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔ وزیرداخلہ نے بھوئی گوڑہ سکندرآباد پہنچ کر آتشزدگی واقعہ کا جائزہ لیا اور عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد محمود علی نے اس حادثہ پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں 11 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ تمام نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے ورثا میں فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ تمام مہلوکین کا بہار سے تعلق ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے۔ حکومت نے نعشوں کو ایرایمبولنس کے ذریعہ ان کے آبائی مقام کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ آبادیوں کے درمیان کئی غیرقانونی گودامس قائم کئے گئے ہیں۔ اس کا جائزہ لینے کیلئے آج ہی دوپہر میں وہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)، محکمہ پولیس، محکمہ فائر کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ غیرمجاز گوداموں کی تفصیلات حاصل کرنے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ن