وزیر داخلہ محمد محمود علی نے پہلی منزل پر چیمبر میں جائزہ حاصل کیا

   

حیدرآباد۔/30 اپریل، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے نئے سکریٹریٹ کی پہلی منزل پر چیمبر میں جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور خصوصی دعاء کا اہتمام کیا گیا تھا۔ چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر داخلہ محمود علی کی درازی عمر اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعاء کی گئی۔ جائزہ لینے سے قبل محمود علی نے چیف منسٹر کے سی آر کے چیمبر میں مبارکباد پیش کی۔ وزیر داخلہ کے جائزہ لینے کے موقع پر انہوں نے سب سے پہلی دستخط حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹس میں نئے زونس کی تنظیم جدید سے متعلق فائیل پر کی۔ سکریٹری داخلہ جتیندر، ڈی جی پی انجنی کمار، ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن روی گپتا، کمشنر پولیس سی وی آنند، کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان، کمشنر سائبرآباد اسٹیفن رویندرا ، ایڈیشنل ڈی جی پی سندیپ شنڈلیہ، شیکھا گوئل، مہیش بھاگوت، سواتی لکرا، ناگی ریڈی، چندر شیکھر ریڈی اور دیگر نے وزیر داخلہ کو مبارکباد پیش کی۔ر