وزیر داخلہ محمود علی کی جانب سے خاتون مریض کو بروقت امداد

   

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) لاک ڈاؤن سے پریشان حال غریب خاندان کی بروقت امداد کے ذریعہ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کی ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وزیر داخلہ کو لاک ڈان کے دوران دشواریوں کے بارے میں فون کالس موصول ہو رہے ہیں ۔ وہ متعلقہ پولیس عہدیداروں کے ذریعہ مسائل کے حل کی مساعی کر رہے ہیں ۔ سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے فون پر اپنی پریشانی سنائی ۔ ان کو گردے کی پیوندکاری کی ضرورت ہے اور ادویات کیلئے رقم موجود نہیں ۔ وزیر داخلہ محمد علی نے اس خاتون سے ان کا پتہ حاصل کیا اور پوترے فرخان احمد کے ذریعہ رقم روانہ کردی ۔ وزیر داخلہ اپنے ذاتی خرچ سے غریبوں میں اناج کی تقسیم کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ غریب بستیوں میں مستحقین کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹوکن حوالے کئے جارہے ہیں اور انجام کے پیاکٹس کارکنوں کے ذریعہ گھر پر پہونچائے جائیں گے ۔ محمود علی نے کہا کہ ان کا تعلق پرانے شہر ہے اور وہ غریبوں کے مسائل اور مشکلات بہ خوبی جانتے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے بھلا ہی راشن اور رقم تقسیم کی جارہی ہے ۔ لیکن وہ اپنے ذاتی خرچ سے امداد دینے میں دلی خوشی محسوس کرتے ہیں ۔