حیدرآباد : کورونا وائرس سے محکمہ پولیس شدید متاثر ہوتا جارہا ہے ۔ سٹی پولیس میں 200 سے زائد ملازمین اس مہلک مرض کا شکار ہونے کے بعد آج یہ معلوم ہوا ہے کہ ریاستی وزیر داخلہ جناب محمود علی کے اسکارٹ سیکورٹی عملے کے 5 گن مین بھی کورونا وائرس پازیٹیو ثابت ہوئے ہیں ۔ شہر میں کووڈ۔19 کی سنگین صورتحال ہوچکی ہے جس میں سکندرآباد کا علاقہ پیراڈائز اور اس کے اطراف و اکناف علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سکندرآباد کے مشہور منیروا کامپلکس ، سوریا ٹاؤرس میں پازیٹیو کیسیس ریکارڈ کئے جانے پر ان عمارتوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ پان بازار علاقہ میں بھی کورونا وائرس کے کیسیس ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد ان علاقوں کو مہر بند کردیا گیا۔