وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ میں سیکورٹی کے معاملے پردونوں ایوان میں بیان دینا چاہئے :کھرگے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے چہارشنبہ کو لوک سبھا میں وزیٹرس گیلری سے ایوان میں دو لوگوں کے کودنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو اس معاملے پر دونوں ایوان میں بیان دینا چاہئے ۔ کھرگے نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں سیکورٹی میں جو چوک ہوئی ہے ، وہ بہت سنگین معاملہ ہے ۔ ہمارا مطالبہ ہیکہ وزیرداخلہ دونوں ایوان میں آکر اس پر بیان دیں۔ سوال یہ ہے کہ اتنے بڑے سیکورٹی محکمے میں کیسے دو لوگ اندرآکرکنستر سے گیس وہاں پر چھوڑسکتے ہیں ؟دونوں افراد کو ارکان لوک سبھا نے دبوچ لیا اور انہیں سکیورٹی کے حوالے کیا گیا جس میں ان کو پولیس کے سپرد کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج ہی یوم شہدا پر ہم نے 22سال قبل پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت اس کو بہت سنجیدگی سے لے گی اور ہم پورے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم ملک کی یکجہتی اور سالمیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔
کھرگے نے’’پیسے کی لوٹ‘‘ کے معاملے پر مودی کو بنایا نشانہ
نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بار بار’’پیسے کی لوٹ‘‘ کی بات کرتے ہیں تو انہیں بتانا چاہئے کہ سرکاری بینکوں میں لوٹ مار کیوں ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم’’پیسے کی لوٹ‘‘کی بات کر رہے ہیں، تو لگے ہاتھ یہ بتا دیں کہ جان بوجھ کر بینکوں کے قرض نہ لوٹانے والوں نے بینکوں کو 3.35 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان کیسے پہنچایا؟ کھرگے نے پوچھا کیا وجہ ہے کہ 2014-15 کے بعد سے بینکوں کے ذریعہ ، کارپوریٹ قرض ختم کرنا تھا، 10.42 لاکھ کروڑ روپے کا حقیقی قرض کی وصولی 1.61 لاکھ کروڑ روپے کیو رہی؟’’کیو حکومت لوٹ کی وجہ سے آج خردہ مہنگائی کی شرح 5.5 فیصد پر ہے اور 74 فیصد ہندوستانی غذائیت سے بھرپور خوراک سے محروم ہیں۔انہوں نے بی جے پی حکومت پر امتیازی سلوک برتنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہجو بی جے پی کارکن واشنگ مشین میں نہیں گئے وہ تو بدعنوان ، جو اس میں نہاتے ہیں وہ فرمانبردار۔