نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو آج ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات کااظہار کیا ۔ وزیراعظم مودی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ کابینہ میں ہمارے سینئر ساتھی راجناتھ سنگھ کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات، گرم جوشی سے پر شخصیت اور دانش مند ی کے لئے ان کی ہر جگہ تعریف کی جاتی ہے ۔ وہ ایک بہترین رکن پارلیمنٹ اور ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ قومی خدمت میں ان کے صحت اور طویل عمر کی خواہش کرتا ہوں۔راجناتھ سنگھ کی 10جولائی 1951ء کو اترپردیش کے چندولی ضلع میں پیدا ئش ہوئی تھی۔ وزیراعظم کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور کئی دیگر سینئر مرکزی لیڈروں اور بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے مسٹر سنگھ کو یوم پیدائش کی نیک خواہشات دی ہیں۔راجناتھ سنگھ کے مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔