وزیر دفاع راجناتھ کی جموں وکشمیرمیں انتخابی مہم کا آج آغاز

   

جموں : مرکزی وزیر دفا ع راجناتھ سنگھ اتوار کے روز رام بن اور بانہال میں عوامی ریلیوں سے خطاب کرکے بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ اطلاعات کے مطابق یہ ریلیاں 18 ستمبر کو اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پارٹی امیدواروں کی مہم کا حصہ ہیں۔ وزیر دفاع کے بانہال اور رام بن میں عوامی جلسوں کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں جگہ جگہ سلامتی عملے کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ جلسہ گاہ کے اردگرد بھی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔