وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں پارلیمنٹ کو جانکاری دیں گے

   

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو تمل ناڈو کے نیلگری میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں بریف کریں گے، جس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ان کی اہلیہ ڈاکٹر مدھولیکا راوت سمیت 11 دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ . ذرائع کا کہنا ہے کہ راج ناتھ سنگھ 11:15 بجے لوک سبھا میں اور پھر دوپہر کو ایوان بالا میں بیان دیں گے۔