وزیر زراعت نرنجن ریڈی کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد : ریاستی وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اُن کا ٹسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ہوم کورنٹائن کا مشورہ دیا گیا۔ گزشتہ دو دنوں سے وزیر زراعت کی طبیعت خراب تھی۔ معائنوں کے بعد کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ ڈاکٹرس کے مطابق نرنجن ریڈی کی صحت مستحکم ہے تاہم وہ ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہوم کورنٹائن رہتے ہوئے علاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں اِن سے ملاقات کرنے والے افراد کو ٹسٹ کرانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔