وزیر زراعت نرنجن ریڈی کورونا سے متاثر

   

حیدرآباد۔27۔ جنوری (سیاست نیوز) وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی پھر ایک مرتبہ کورونا کا شکار ہوگئے ۔ نرنجن ریڈی کا آج کورونا ٹسٹ کیا گیا جو پازیٹیو رہا۔ گزشتہ تین دن سے وزیر زراعت نے اضلاع میں کئی ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کی تھی۔ طبیعت کی ناسازی پر انہوں نے اپنا ٹسٹ کرایا جو پازیٹیو رہا۔ نرنجن ریڈی نے سیلف آئسولیشن اختیار کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں ملاقات کرنے والوں کو ٹسٹ اور احتیاط کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں نئی دہلی کے دورہ سے واپسی کے بعد بھی نرنسجن ریڈی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ ر