حیدرآباد 9 مئی ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے آج 33 ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔ ویڈیو کانفرنس میں انہوں نے لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کورونا وائرس کے معائنوں کے تعلق سے بھی معلومات حاصل کئے ۔ انہوں نے دوسری ریاستوں سے آنے والے تارکین وطن مزدوروں اور ان کے کورونا معائنوں کے تعلق سے بھی معلومات حاصل کئے ۔ انہوں نے تمام اضلاع میں کورونا وائرس اور اس کے معائنوں کیلئے کئے جانے والے انتظامات کے تعلق سے بھی ضلع کلکٹرس سے سوالات کئے ۔ متعلقہ اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔