وزیر صحت تری پورہ کے والد کانگریس میں شامل

   

اگرتلہ3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) تری پورہ کانگریس کمیٹی کے نئے صدر مسٹر پردیوت کشور دیو برمن نے کانگریس بھون میں اپنے پہلے ہی تری پورہ کے وزیر صحت سدیپ رائے برمن کے والد محترم سابق وزیر اعلی مسٹر سمیر رنجن برمن کو پارٹی میں شامل کیا۔ مسٹر سمیر رنجن نے ان کی موجودگی میں گزشتہ شب پارٹی میں شامل کیا گیا ۔تری پورہ کی بی جے پی- آئی پی ایف ٹی اتحاد کی حکومت میں وزیر صحت مسٹر سدیپ رائے برمن کے والد مسٹر سمیر برمن کانگریس کے پرانے سینئر لیڈر تھے ، جنہیں ستمبر 2017 میں پارٹی سے نکال باہر کیا گیا تھا ، جبکہ مسٹر سدیپ کے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے اور اس پروگرام میں انہیں بھی دیکھا گیا تھا۔ مسٹر سمیر برمن وشال گڑھ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ کے خواہاں تھے ، لیکن جب ان کی نامزدگی نہیں ہوئی، تو وہ خفا ہوگئے اور گزشتہ ایک سال سے وہ بی جے پی کی کسی بھی سرگرمی میں شامل نہیں رہے ۔