حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے کوکٹ پلی ملاوٹی شراب کے استعمال سے متاثر افراد کی نمس ہاسپٹل پہنچ کر عیادت کی۔ وزیر صحت نے ڈاکٹرس سے متاثرین کی صحت اور علاج کی سہولتوں پر معلومات حاصل کی۔ انہوں نے ڈائرکٹر نمس کو ہدایت دی کہ وہ تمام متاثرین کے موثر علاج کو یقینی بنائیں اور ماہر ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی جائیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 31 افراد نمس میں زیر علاج ہیں جبکہ 6 گاندھی ہاسپٹل میں شریک ہیں اور تمام کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چار متاثرین کو ڈائلاسیس پر رکھا گیا ۔ آئندہ پانچ دنوں میں تمام متاثرین کو ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔ 1