بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیرصحت ڈاکٹر پربھو رام چودھری آج کورونا وائرس کوویڈ -19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ڈاکٹر چودھری نے ٹویٹ کرکے خود یہ اطلاع دی ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ان کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے ۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ جو بھی ان کے رابطے میں آئے ہیں ،وہ کورونا ٹیسٹ کروا لیں اور نزدیکی رابطے والے لوگ قرنطینہ میں چلے جائیں۔ڈاکٹر چودھری نے لکھا ہے کہ سبھی کی دعا سے وہ جلد ہی ٹھیک ہوکر سبھی لوگوں کے درمیان واپس لوٹیں گے اور عوامی خدمت کے کام کریں گے ۔پروٹوکول کے مطابق ڈاکٹر چودھری کا علاج شروع ہوگیا ہے ۔ابھی دو دن پہلے ریاست کے تعمیرات عامہ ککے وزیر گوپال بھارگو بھی کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ کم از کم آدھا درجن وزیر،متعداد ایم ایل اے اور عوامی نمائندے کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔