حیدرآباد۔/14 جون، ( سیاست نیوز) وزیر صحت ایٹالہ راجندر کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی ( او ایس ڈی ) بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر صحت کے او ایس ڈی گنگادھر جو گذشتہ دو دن سے وزیر کے ساتھ ڈیوٹی پر تھے اچانک طبیعت بگڑنے کے نتیجہ میں کل ان کا کورونا ٹسٹ کیا گیا تھا جس میں آج پازیٹیو ہونے کا پتہ چلا ہے۔ او ایس ڈی گنگادھر کو دواخانہ میں شریک کیا گیا جبکہ ان کے ارکان خاندان کو کورنٹائن کردیا گیا ہے۔