وزیر عمارات و شوارع کا انسانی ہمدردی کا مظاہرہضعیف خاتون کے لیے قافلہ کو روک دیا

   

حیدرآباد۔15۔ فروری (سیاست نیوز) وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی نے آج انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ضعیف العمر خاتون کے لئے اپنی گاڑی کو روک دیا ۔ پرشانت ریڈی بالکنڈہ اسمبلی حلقہ کے مینڈورا منڈل میں مختلف ترقیاتی کاموں میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے کہ راستہ میں ایک ضعیف خاتون نے ریاستی وزیر کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور رکنے کی خواہش کی ۔ پرشانت ریڈی نے فوری اپنی گاڑیوں کے قافلہ کو روک دیا اور ضعیف خاتون کے پاس پہنچ کر ملاقات کی۔ خاتون نے آسرا پنشن کی اجرائی کیلئے نمائندگی کی۔ ریاستی وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر اس مسئلہ کی یکسوئی کرتے ہوئے پنشن کی منطوری کو یقینی بنائیں۔ ضعیف خاتون نے ریاستی وزیر کو دعائیں دیں اور کہا کہ وہ پنشن کی عدم منظوری کے باعث معاشی مسائل سے دوچار تھیں۔ ریاستی وزیر نے ضعیف خاتون کو بھروسہ دلایا کہ ان کے لئے آسرا پنشن منظور کیا جائے گا ۔ پرشانت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پنشن کی منظوری کے بعد انہیں اطلاع دیں۔ر