نظام آباد :وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی آج نظام ساگر کے قدیم کنال کے ذریعہ گذرنے والے جانکم پیٹ ملاڈی چیرو کا دورہ کرتے ہوئے فیڈر چینل کے معائنہ کے علاوہ مختلف دیہاتوں میں کئے جانے والے گھر گھر سروے کا معائنہ کیا اس موقع پر مسٹر پرشانت ریڈی نے جانکم پیٹ سے ملاڈی تالاب کو قدیم کنال کے ذریعہ پانی فراہم کرنے کیلئے فیڈر چینل کے چند حصہ میں پائپ لائن کی تعمیر کیلئے بنیادی طور پر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے پلی کنڈہ پراجیکٹ کے لفٹ کا بھی معائنہ کرتے ہوئے عہدیداروں سے بات چیت کی ۔ پلی کنڈ ہ پراجیکٹ سے پانی کی پمپنگ کیلئے پائپ لائنوں کے لکیج کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کالشیورم سے پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں انہیں اسی کے تحت لفٹ ایریگیشن پراجیکٹوں کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔پلی کنڈہ لفٹ ایریگیشن سے 7 دیہاتوں کے تالابوں میں پانی سربراہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے اس موقع پر آشا ورکرس ، اے این ایم ایز سے بھی بات چیت کرتے ہوئے گھر گھر سروے کا جائزہ بھی لیا ۔
ضلع کلکٹر کاماریڈی نے سوپر اسپائیڈرس ٹیکہ اندازی کیمپ کا جائزہ لیا
کاماریڈی :ضلع کلکٹر شرت نے آج سوپر اسپائیڈرس کے ویکسین ٹیکہ اندازی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت نے آج کاماریڈی میں سوپر اسپائیڈرس کیلئے منعقدہ ٹیکہ اندازی کیلئے سینئر سٹیزن بھون پہنچ کر ٹیکہ اندازی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 3450 سوپر اسپائیڈرس کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیلئے 29 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ کیونکہ سوپر اسپائیڈرس ہر دن عوام کے درمیان رہتے ہیں اور گذشتہ کئی دنوں سے خوف کے ماحول میں یہ کام کررہے ہیں تھے جس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے ان کیلئے ٹیکہ اندازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ضلع کلکٹر نے ڈگری کالج میں قائم کردہ سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ اس موقع پر چیرپرسن این جھانوی ، ڈی ایم اینڈ ایچ او چندر شیکھر ، ریڈ کراس کے صدر راجندرا، لائبریری چیرمین راجیشور کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے دو دنوں تک یہ عمل جاری رہیگا۔