وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کا حلقہ سدی پیٹ کا دورہ

   

مسلم کمیونٹی ہال بھون اور دیگر ترقیاتی کامو ں کا افتتاح

سدی پیٹ۔ وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے آج اپنے حلقہ سدی پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے کئی افتتاحی و ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ انہوں نے سدی پیٹ بلدیہ کے وارڈ نمبر 26 کا نڈلہ کنٹہ کالونی میں 20 لاکھ کی بھاری لاگت سے تعمیر کئے گئے مسلم کمیونٹی ہال بھون کا اپنے ہاتھوں افتتاح انجام دیا۔ بعد ازاں انہوں نے بلدیہ کے مختلف وارڈز میں زائد 30 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے سی سی روڈس کا افتتاح انجام دیا۔ اس طرح وارڈ (1) کے بلدیہ کونسلر ملیکارجن کی ان کے مکان پہنچ کر مزاج پرسی کی جو کہ چند دنوں سے علیل ہیں ونیز انہوں نے بلدیہ کونسلروارڈ ہذا کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ریاستی بجٹ برائے 2021-22 میں پہلی مرتبہ ضلع پریشد و منڈل پریشد کو 500 کروڑ کا بھاری بجٹ الاٹ کرنے کے پُرمسرت موقع پر ضلع سدی پیٹ کے تمام ایم پی ٹیز، زیڈ پی ٹیز نے شہر سدی پیٹ کے رنگا دام پلی میں وزیر فینانس ہریش راؤ کو زبردست تہنیت پیش کی ۔ تاہم انہوں نے متعدد پروگراموں میں دن بھر مشغول رہے اور تعمیری و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے رہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ صدرنشین راج نرسو، مارکٹ کمیٹی چیرمین پالامسائی رام، ڈائرکٹر بابو جانی، بلدیہ کمشنر کے وی رمنا چاری و دیگر موجود تھے۔