وزیر فینانس ہریش راؤ کورونا پازیٹیو

   

حیدرآباد : وزیر فینانس تلنگانہ ہریش راؤ جمعہ کو کووڈ۔19 کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ۔ انہوں نے اپنے معاونین کو کورنٹائن ہوجانے کی ہدایت دی ہے ۔ ذرائع نے اس اطلاع کی تصدیق کی ہے ۔ تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوپایا کہ ہریش راؤ گھر پر کورنٹائن ہے یا کسی ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے ۔ قبل ازیں عوامی عہدیداران میئر جی ایچ ایم سی بی رام موہن اور ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی بھی اس وبائی وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے تھے ۔ تاہم دونوں اب صحت یاب ہیں ۔ پیر /7 ستمبر سے تلنگانہ اسمبلی کا سیشن شروع ہورہا ہے ۔ اس پس منظر میں وزیر فینانس ہریش راؤ کا کورونا پازیٹیو ہوجانا کے سی آر حکومت کیلئے جھٹکا ہے ۔